• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(ایوب ناصر/نیوزرپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی‘ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیاجبکہ صدرمسعود پزشکیان کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی ‘اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق‘ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو صدر زرداری نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پرتپاک خیرمقدم کیا‘دونوں رہنماؤں نے وسیع البنیاد اور باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا،دونوں رہنماں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مقف کو سراہتے ہوئے کہاکہ خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا ۔

اہم خبریں سے مزید