• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج پر امن ہوگا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں، اسد قیصر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک تحفظ پاکستان کے نو منتخب جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے،رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس غلط بنیاد پر بنا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے والد سے ملنے آرہے ہیں۔ مختلف ایریاز اورریجن کو مختلف ٹاسک دیئے گئے ہیں وہاں انہوں نے اپنے اپنے پروگرام ترتیب دینے ہیں۔ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ، ہمارا احتجاج پر امن ہوگا۔اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ 5اگست سے پورے ملک میں پروگرام کریں گے۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی، اسد قیصرنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہا کہبانی پی ٹی آئی کو اس لئے سزا مل رہی ہے کیونکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے اورہم پوری دنیا کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔ہم کسی کو اپنے ملک میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو اور سول بالادستی ہو۔بانی پی ٹی آئی کی قید کو دو سال ہوگئے ہیں۔قانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کی تمام مقدمات میں ضمانت ہونی چاہئے۔ان کے تمام ٹرائل پبلک ہوں اور میڈیا پر ہوں اور میرٹ کے مطابق ہوں۔ان کے خلاف تمام مقدمات سیاسی،انتقامی بنیادوں اور ذاتی عداوت پر مبنی ہیں۔عمران خان اس وقت ایک بیانیہ ، سوچ اور پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے۔ہارا ہوا ایم این اے اسمبلی میں بیٹھ کراپنے آپ کو ایم این اے کہتا ہے۔نواز شریف کو یاسمین راشد سے50 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید