• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے-الیکٹرک نے پاکستان کا پہلا لسٹڈ شارٹ ٹرم ریٹیل سکوک متعارف کرا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک)کے-الیکٹرک (KE) نے پاکستان کا پہلا ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی اسلامی ریٹیل سکوک متعارف کروا دیا ہے۔قبل از آئی پی او کا مرحلہ، جس کی مالیت ایک ارب روپے ہے، کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ یہ مرحلہ خاص طور پر صنعتی و بڑے کمرشل صارفین اور ہائی نیٹ ورتھ افراد کے لیے مرتب کیا گیا تھا۔اب یہ آئی پی او، 4 اگست سے، مرحلہ وار عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے، جس میں پاکستان بھر سے عوام سرمایہ کاری کر سکیں گے، بشمول کے-الیکٹرک کے رہائشی اور کمرشل صارفین۔ فی الوقت آئی پی او بلیک آؤٹ مرحلے میں ہے، جس کے دوران صرف انفرادی سرمایہ کار حصہ لے سکتے ہیں۔ 18 اگست 2025 کے بعد، آئی پی او تمام سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب ہوگا جن میں ایسيٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔یہ جدید مالیاتی پراڈکٹ پاکستان کے کارپوریٹ سکوک منظرنامے میں ایک سنگِ میل ہے اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ویژن کے عین مطابق ہے، جو سیکنڈری کیپیٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید