کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروسز متعارف کرانے کا منصوبہ،، لاہور کی طرز پر روہڑی -سکھر شارٹ روٹ پر بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ،یہ بات وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بدھ کو پاکستان ریلوے کے ایک وفد سے محکمہ توانائی کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر بتائی۔ وفد کی قیادت چیئرمین/سیکریٹری پاکستان ریلوے سید مظہر الاسلام کررہے تھے۔