• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر بنیادی اسکیل 18 افسر کا ملتان سے سرگودھا کسٹمز انفورسمنٹ میں تبادلہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر، اسلام آباد کی تنظیم نو کے بعد عبدالمناف، اکاؤنٹس آفیسر(بی ایس-18) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر، ملتان سے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا میں تبادلے کے احکامات جاری ؎کر دیے ہیں۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن نمبر 1765-C-II/2025 مورخہ 5 اگست 2025 چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالمناف کو اپنے معمول کے فرائض کے ساتھ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ انڈس کے اکاؤنٹس اور بجٹ سے متعلق امور کی نگرانی کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگی ۔
اہم خبریں سے مزید