• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد اجمل خان بادوزئی پاکستان سرائیکی پارٹی ملتان سٹی کے صدر مقرر

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے محمد اجمل خان بادوزئی کو ملتان سٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے ، گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات میں سینئر رہنما یوتھ ونگ حمید خان بلوچ بھی موجود تھے۔اس موقع پرنومنتخب سٹی صدر محمد اجمل خان بادوزئی نے عزم ظاہر کیا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کے ساتھ مل کر ملتان میں بھرپور تنظیم سازی کی جائے گی اور نوجوانوں کو متحرک کر کے صوبہ سرائیکستان کے حصول کی جدوجہد تیز کی جائے گی۔
ملتان سے مزید