ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کی خصوصی دعوت پر میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ہونہار طلبہ ہارون حامد اور حافظ عبداللہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور کا دورہ کیا۔ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر نہ صرف ملتان بورڈ بلکہ صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ حافظ عبداللہ نے تعلیمی بورڈملتان میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دونوں طلبہ کا تعلق تحصیل دنیاپور سے ہے۔اس موقع پر پولیس کے چاقچوبند دستے نے ملی نغموں کی دھنوں پر سلامی پیش کر کے طلباکی حوصلہ افزائی کی۔