• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی‘ اپوزیشن کا چینی بحران پر کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد(ایجنسیاں)چینی بحران پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا گیا۔جے یو آئی ف کی رکن عالیہ کامران نے چینی بحران پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چینی کے بحران پر تحریک التوا ء جمع کرائی تھی، آج کل ملک کے اندر لوٹ مار کا میٹھا بازار گرم ہے، 55 روپے میں ملنے والی چینی 180، 190 روپے تک پہنچ گئی ہے،کیا کبھی گنا کاشت کرنے والے کو فائدہ ملا ہے؟ جن لوگوں نے بلیک مارکیٹنگ کی وہ بھی بے نام نہیں ہیں‘غریب لوگوں کو سزا مل رہی ہے، وزیراعظم کو ایوان میں آنا چاہئے تھا،اس معاملے پر کوئی کمیشن بننا چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید