• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: 3 منزلہ سپر اسٹور میں آگ لگ گئی، کروڑوں روپے کا نقصان

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) مقامی جنرل پوسٹ آفس کے قریب واقع تین منزلہ سپر اسٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اسٹور کی تین منزلوں میں بڑی مقدار میںموجود تمام سامان آگ کی بھینٹ چڑھ گیا۔ واقعے کی اطلاع محلے والوں نے صبح سویرے مالکان کو دی جس کے بعد مالکان کیساتھ ساتھ فائر برگیڈ اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔ آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا۔ امدادی کاروائیوں کیلئے اسٹور کے شٹروں میں لگے تالے توڑ کر امدادی کاروائی شروع کی گئی۔ یہ اسٹور مختلف اسکولوں کی یونیفارمز ،کتب اور دیگر اشیا کے حوالے سے شہر میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔ اسٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے لگ بھگ سات کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے کیونکہ اسکول اور کالجز کے کھلنے کے بعد یونیفارمز اور کتب خریدنے کے لئے گاہکوں کا رش لگا رہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید