• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سرائیکی پارٹی کے بانی بیرسٹر تاج لنگاہ کی 86ویں سالگرہ آ ج منائی جائیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے بانی بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کی 86 ویں سالگرہ کی تقریب آ ج جمعہ سہ پہر 3 بجے پریس کلب ملتان میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کریں گے، تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا جبکہ پارٹی کے مرکزی، ضلعی اور مقامی عہدیداران، کارکنان، سرائیکی وسیب سے تعلق رکھنے والے وکلاء، صحافی‘ تاجر، کسان، طلباء‘ سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے، اس موقع پر مہنگائی اور حالیہ بجٹ میں سرائیکی وسیب کو نظر انداز کیے جانے کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید