کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 12 ٹیموں پر مشتمل نان فرسٹ کلاس ایونٹ حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ چار روزہ میچز 29 اگست سے بہاول پور، ملتان، کراچی اور رحیم یار خان میں ہونگے۔ ریجنل ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹاپ ٹیم قائد اعظم ٹرافی میں جگہ بنائے گی۔ ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی۔ گروپ اے میں آزاد جموں کشمیر، فیصل آباد، حیدرآباد، کراچی وائٹس، لاہور بلوز اور کوئٹہ ریجن جبکہ گروپ بی میں ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، کراچی بلوز، لاڑکانہ، ملتان اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں، پہلا میچ لاہور بلیوز اور فیصل آباد کے درمیان 29 اگست کو ہوگا ۔