اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل فوڈ چین نے یوم آزادی کے حوالے سے جمعہ کو راولپنڈی پولیس کے شہداء کی فیملیز کو خصوصی دعوت پر جناح پارک کا دورہ کرایا، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار سمیت سنئیر افسران شہداء کے بچوں کے ہمراہ تھے،شہداء کے بچوں کو انتظامیہ کی جانب سے پھول اور تحائف پیش کئے گئے،شہداء کے بچوں کے انٹرنیشنل فوڈ چین کی برانچ پہنچنے پر شہریوں نے کھڑے ہو کر بچوں کا استقبال کیا، شہداء کے بچے، افسران اور انتظامیہ آپس میں گھل مل گئے، بچوں نے تفریح کی اور کھانا کھایا۔