• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ، تیز رفتار ٹرک سے کچل کر 3 موٹرسائیکل سواروں سمیت 4 افراد ہلاک

ٹھٹھہ(نامہ نگار ) مکلی اور ٹھٹھہ میں دو مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔کیرم بورڈ کی دکان پر خشک برادری کے درمیان جھگڑے میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلعی صدر کا بھائی جان سے گیا تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹرک نے ٹھٹھہ بائی پاس پر موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان بابا جعفر بروہی ،ذوالفقار جاکھرو اور عباس جاکھرو جاں بحق ہوگئے۔ میتوں کو فوری طور پر سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جبکہ گھروں میں کہرام مچ گیا۔ ٹرک ڈرائیور جواد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کلینر رضوان پتافی کو گرفتار کرلیا۔دریں اثنا مکلی میں کیرم بورڈ کی دکان پر معمولی بات پر خشک برادری کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلعی صدر عمران خشک کابھائی ایاز خشک ہلاک ہوگیاجبکہ فائرنگ کرنے والے فرار ہوگئے۔پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید