ژوب(جنگ نیوز) پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نےافغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور فوری و موثر کارروائی کی۔ 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ہندوستانی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا ایک بڑا گروہ پاک افغان سرحد کے راستے سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ۔ دہشت گردوں سےبڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز موادبھی برآمد ہوا، علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔