کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناروے کپ جیتنے والے قومی ہیروز کے اعزاز میں سندھ اسمبلی میں استقبالیہ دیا گیا، پاکستانی ٹیم پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے لیاری شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ سندھ اسمبلی پہنچی جہاں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، سابق اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن رہنما صابر راجپوت نے خوش آمدید کہا۔ پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیتا تھا۔