• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب میں آپریشن، مزید 14 دہشت گرد ہلاک، دو روز میں تعداد 47 ہوگئی

راولپنڈی (اے پی پی) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج کوہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دراندازی کیخلاف دو روزہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے خوارج کی تعداد 47 ہو گئی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے7 اور 8 اگست کے دوران بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی کے دوران 33 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے آس پاس کے علاقوں میں سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو کامیابی سے ہلاک کردیا گیا ۔ دراندازی کے خلاف دو روزہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے خوارج کی تعداد 47ہو گئی۔ سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید