کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی پیپلزپارٹی کا شہر بن گیاہے ،یہ بی بی کی خواہش تھی،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں 150 یوسیز جیتں گے،پاکستان پیپلز پارٹی کیماڑی کے تحت اتوار کو جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے پاکستان پرچم اٹھارکھے تھے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے،قیادت سعید غنی نے کی ریلی میں پی پی کیماڑی کے صدر و وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی لیاقت آسکانی ،ایم پی اے آصف خان، ٹاؤن ناظم کیماڑی ہمایوں خان اور دیگر نے شرکت، ریلی سے خطاب کرتے ہوئےسعید غنی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی یہ جشن معرکہ حق کی خوشی میں ہے،پاکستان نے بھارت کو مناسب جواب دیا اس جواب نے دنیا کو حیران کردیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات بھرپور انداز میں منارہی ہے کراچی پیپلزپارٹی کا شہر بن گیا ہےیہ بی بی کی خواہش تھی، پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے،آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے کامیابی حاصل کریں گے۔