• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمہ کے سرینڈر کرنے تک عدالت سزا کیخلاف اپیل نہیں سنے گی، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 9مئی جلائو گھیرائو کیس میں10سال سزاء کے فیصلے کیخلاف تین اعتراضی اپیلوں پر سرنڈر کئے بغیرسماعت سے انکار کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو پیش ہونیکا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ملزمہ کے سرینڈر کرنے تک عدالت سزا کیخلاف اپیل نہیں سنے گی،عدالت کا پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو10سا لہ سزا کیخلاف اعتراضی اپیلوں کی سماعت میں خودپیش ہونیکا حکم، عدالت نے استفسار کیا کہ اپیل کنندہ زرتاج گل کہاں ہے ؟ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہاکہ زرتاج گل ڈی جی خان میں ہیں ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پشاور ہائیکورٹ نے جو سہولت دی اپنی جگہ مگراپیل کنندہ کاپیش ہونا ضروری ہے، وکیل نے کہاکہ ابھی تو اعتراضی پٹیشن ہے پہلےاس معاملے کوطے کرلیاجائے جس پرعدالت نے کہاکہ جب تک ملزمہ سرنڈر نہیں کرتی عدالت اعتراضی اپیل بھی نہیں سنے گی، ہمارے پاس صرف یہی ایک اپیل نہیں عدالت نے اسی طرح کی متعدد اپیلیں سننا ہوتی ہیں،اپیل میں بیر سٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی فیصل آباد نے بغیر ٹھوس شواہد کےسزا سنائی، استغاثہ اپنے کیس کو شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

ملک بھر سے سے مزید