• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مشی واک پر پابندی عائد

راولپنڈی (اے پی پی)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے مشی واک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اجلاس میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیس و انتظامیہ تمام اضلاع میں اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سید نذارت علی و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر چکوال، جہلم، مری اور اٹک نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع کی امن کمیٹیوں، شیعہ علما، اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مشی واک کے انعقاد کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مجالس میں شرکت کے خواہشمند زائرین کو پیدل جانے کے بجائے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

ملک بھر سے سے مزید