• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان، مٹی کا تودہ گرنے سے 8 رضاکار جاں بحق، 3 زخمی

گلگت (ایجنسیاں) گلگت بلتستان کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث8رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے‘ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے‘مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے‘پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر8رضاکار جاں بحق ہوگئے ‘حادثے میں زخمی 3افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بعدازاں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے 7رضا کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید