• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق میں افواج پاکستان کاجذبہ ولولہ انگیز تھا،پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد

لاہور ( جنرل رپورٹر )پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان کاجذبہ ولولہ انگیز تھا۔ ہمیں آزادی کی قیمت چکانی ہے، تو ہمیں اپنی ذمے داریاں ایمانداری اور اچھے طریقے سے نبھانی ہوں گی۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، لاہور میں معرکہ حق کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور سپہ سالار فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر کو "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ " میں شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ چیئرمین ، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی ۔
لاہور سے مزید