• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ طارق رشید کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق ایم این اے حلقہ این اے 149 شیخ طارق رشید کی جانب سے پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا، آتشبازی کی گئی اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر شیخ طارق رشید نے کہا کہ آزادی آسانی سے حاصل نہیں ہوئی، اس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیں اور جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ حاجی جاوید اختر انصاری، شیخ سعید (ٹکٹ ہولڈر پی پی 216)، سید بابر شاہ، ملک انور علی، بلال بٹ، شیخ اطہر ممتاز (کوارڈینیٹر سی ایم پنجاب)، عمر فاروق بھٹی، اصف رفیق رجوانہ، شہزاد کریم بھٹی، حسن طارق رشید، اصف قریشی، نواز ناظر، رانا امجد قصور بھٹی، ملک اسلم ڈوگر، شیخ عمران، لیاقت فہیم شجرہ، رانا شکیل، ندیم اکبر، عارف بدر قریشی، شیخ خالد، شیخ منیر شریک تھے۔
ملتان سے مزید