پشاور (اے پی پی)کوہاٹ کے علاقے ریگی شینو خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ریسیکو 1122 اور کوہاٹ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ،بعد ازاں زخمی کو مزید علاج کیلئے پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تانڈہ ڈیم سے پکنک منا کر واپس اپنے گاں محمد زئی آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، یہ سب آپس میں دوست تھے۔