ملتان (سٹاف رپورٹر)سرائیکستان کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں، چار پنجابی صوبوں سمیت صوبوں کے شوشے کو مسترد کرتے ہیں حکمران وسیب کے کروڑوں لوگوں سے مذاق بند کریں اور سینٹ سے منظور شدہ آئینی صوبے کے قیام کو عمل میں لائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے 12 صوبوں کے شوشے کے خلاف ملتان ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر ہونے والے مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرے کی قیادت پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر نعمان طیب خان چنگوانی اور ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ سیکرٹری جنرل پاکستان سرائیکی پارٹی ظہور احمد دھریجہ چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل اور ملک محمد نعیم اقبال ایڈوکیٹ سپریم کورٹ صدر لائر ونگ پاکستان سرائیکی پارٹی نے کی ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان طیب خان مرکزی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی نے کہا کہ آج کا مظاہرہ 12 صوبوں کی تجویز کے خلاف ہے جس کو پاکستان سرائیکی پارٹی یکسر مسترد کرتی ھے ، ہم کسی صورت مغربی پنجاب اور جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بننے دیں گے ہم صرف اور صرف صوبہ سرائیکستان کا قیام چاہتے ہیں اس کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔مظاہرے سے ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ ،اور دیگر نے خطاب کیا ۔