• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلاش……

ملازمت کی تلاش میں اُسے بار بار ناکامی ہوئی۔

پہلی درخواست یہ کہہ کر رد کر دی گئی کہ آپ کے پاس ڈگری نہیں۔

گریجویٹ ہوگیا، تو یہ کہہ کر ٹرخا دیا گیا کہ ہمیں تجربہ درکار ہے۔

چھوٹی موٹی کمپنیوں میں چند سال کام کیا، بہتر مواقع کی تلاش میں نکلا،

تو یہ سننا پڑا کہ ’’ہمیں فریش گریجویٹس کی ضرورت ہے۔‘‘

کاروبار کرنے کا سوچا، مگر جیب خالی تھی۔

کسی نے مشورہ دیا:

’’ایسا کام کرو، جس میں نہ تو سرمایہ درکار ہو،

نہ ہی تجربہ، اور نہ ہی ڈگری۔‘‘

سوچ بچار کے بعد آخر وہ ایسا کام تلاش کرنے میں کامیاب رہا۔

اب وہ گن پوائنٹ پر لوگوں سے موبائل فون چھینتا ہے۔

پیسے تو اچھے بنا لیتا ہے،

مگر اب رات بھر نیند نہیں آتی۔

تازہ ترین