• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے علاقائی بالادستی کا بھارتی بیانیہ دفن کردیا، اسحاق ڈار

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور حکومت کا جھوٹا بیانیہ، جس کے تحت بھارت کو خطے کا ’’نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر‘‘ اور علاقائی بالادست طاقت کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، پاکستان نے دفن کر دیا ہے۔لندن میں سرکاری دورہ برطانیہ مکمل ہونے پر قومی چینلز پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈار نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ مسلح جھڑپ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ’’بھارتی میڈیا اور بیوروکریسی خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کا بیانیہ ناکام ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان کا مؤقف حقائق پر مبنی تھا جسے دنیا نے تسلیم کیا۔‘‘ ڈار کے مطابق پاکستان نے فضائی برتری کے بعد زمینی محاذ پر بھی حساب برابر کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری، وقار اور علاقائی سالمیت کے احترام پر قائم رہا ہے اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید