• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان وزرائے خارجہ کے اہم مذاکرات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

اسلام آبا د ، کراچی ( نیو زرپورٹر،نیوز ڈیسک ) کابل میں پاک افغان وزرا ئےخارجہ کے اہم مذاکرات ہوئے ،دونوں وزراء نے اپنے ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،سی پیک کوافغانستان تک توسیع دیتےپر اتفاق کیا گیا ،پاکستان نے افغان سرزمین سے حملوں پر افغانستان سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اسحاق ڈار  کا   دہشتگردی کیخلاف تعاون میں سست روی پر تشویش کا اظہار، افغان سرزمین سے حملوں پر  مؤثر کارروائی کا مطالبہ ،پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس ، سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ملاوی امیر خان متقی سے ملاقات کی ۔ملاقات پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب سے دہشتگردی کے خلاف تعاون میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران افغان سرزمین سے حملوں پر موثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔نائب وزیراعظم نے کالعدم تحریک طالبان اور بی ایل اے، مجید بریگیڈ کے خلاف قابل تصدیق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید