• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بارشوں سے تباہی پر برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کا اظہار یکجہتی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)پاکستان میں  بارشوں سے تباہی پر برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کا اظہار یکجہتی ، میں مون سون سیلاب کے جانی نقصان ، تباہی اور ہیلی کاپٹر کے ہولناک حادثے بارے میں جان کر سخت غمزدہ ہیں،پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے حوالے سے برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور انکی اہلیہ پاکستان میں حالیہ مون سون کے سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور امدادی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر کے ہولناک حادثے کے بارے میں جان کر سخت غمزدہ ہیں۔ اس سیلاب کے تناظر میں پیدا ہونے والی تباہی کا پیمانہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں، گھروں اور معاش کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بہت سے ایسے خاندان آباد ہیں جن کا پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی رشتہ ہے ہم ان تمام خاندانوں کے ساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم متاثرہ افراد کے لیے اپنی گہرے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ہنگامی خدمات، رضاکاروں اور مقامی کمیونٹیز کی ہمت اور عزم کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو خطرے میں پڑنے والوں کو بچانے اور ان لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جن کی زندگیاں اس سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ان کی یہ بے لوث کوشش گھپ اندھیرے میں بھی شمع کی مانند ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ چونکہ متاثرہ کمیونٹیز بحالی اور تعمیر نو کے چیلنجوں کا مقابلہ کر رہی ہیں، ہم اپنی خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ ان کی بہادری اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید