• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری اور وزیر اعظم شہبازنے ایک ہی دن اپنے نئے میڈیا رابطہ کار مقرر کردیئے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/طاہر خلیل) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ہی دن اپنے نئے میڈیا رابطہ کار مقرر کردیئے ہیں صدر مملکت نے سابق نگراں وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کو اپنا ترجمان مقرر کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے سید دانیال گیلانی کو اپنا پریس سیکرٹری تعینات کردیا ہے وہ عمر خان کی جگہ لیں گے جو ان دنوں تربیت کے لئے لاہور میں ہیں یہ لازمی تربیت ان کی اگلے گریڈ میں ترقی کے لئے شرط کا درجہ رکھتی ہے۔ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ سولنگی کو ذرائع ابلاغ کے مراکز اور نمائندوں میں قابل لحاظ مقبولیت حاصل ہے انوار الحق کاکڑ کی نگران وزارت عظمیٰ میں اطلاعات و نشریات کے وزیر تھے اور انہوں نے اس حیثیت میں اپنی ذمہ داریاں عمدگی سے انجام دی تھیں۔ صحافتی حلقوں میں ان کے تقرر کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ سید دانیال سلیم کیلانی جو ان دنوں سرکاری ٹیلی ویژن کے ساتھ وابستہ تھے قبل ازیں ایوان وزیراعظم میں طویل عرصے تک خدمات انجام دے چکے ہیں وہ چین میں پاکستان کے پریس اتاشی بھی رہے ہیں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم کے پریس سیکرٹری عمر خان کو وزارت اطلاعات و نشریات کا حدر درجہ فرض شناس اور با اخلاق افسر قرار دیا جاتا ہے توقع ہے کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم ذمہ داری تفویض کی جائے گی وہ اختتام نومبر اپنی تربیت پوری کرلیں گے۔اسلام آباد سے  طاہر خلیل  کے مطابق   انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر دانیال گیلانی کو صدر مملکت کا پریس سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا گیا ، مرتضیٰ سولنگی اور دانیال گیلانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور پیشہ وارانہ فرائض کے سلسلے میں صدر سے رہنمائی حاصل کی ۔
اہم خبریں سے مزید