• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پر مقدمات کی منظوری

نوابشاہ(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہید بینظیر بھٹو وٹنری یونیورسٹی سکرنڈ کے وائس چانسلر فاروق حسن اور عملہ کے خلاف کرپشن کے الزامات پر محکمانہ کارروائی اور اینٹی کرپشن مقدمات درج کرنے کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ میں کرپشن اور بدانتظامی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی معائنہ و تحقیقاتی ٹیم کی جامع انکوائری رپورٹ کو منظور کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق حسن سمیت ملوث عملہ کے خلاف محکمانہ کارروائی اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مقدمات درج کرنے کی منظوری دے دی۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی مفصل رپورٹ میں وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی کے ترقياتی اور تعلیمی فنڈز میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ،خورد برد ،اقربا پروری ،غیر قانونی بھرتیاں اور یونیورسٹی کے انفرااسٹرکچر لیبارٹری اور ریسرچ کے لئے مختص فنڈز کو ذاتی مفاد میں خرچ کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید