• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بنگلہ دیش تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے MoU پر دستخط کرینگے

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کل (اتوار) ڈھاکہ میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس یادداشت کے تحت ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا، جسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کا کام سونپا جائے گا۔ یہ بات پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش کے تاریخی دورے سے ایک روز قبل بتائی۔ نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج ڈھاکہ پہنچ رہے ہیں۔ مشترکہ ورکنگ گروپ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کرے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہیں اور وہاں کے اعلیٰ حکام اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ مختلف امور پر وسیع بات چیت کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید