کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ علیمہ خان کے گھر کی چادر اور چار دیواری کی بے توقیری کی گئی،ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ یہ کہہ دینا چونکہ تاخیر سے پکڑا ہے اس لیے یہ بے گناہ ہیں یہ بات مناسب نہیں ہے وہ موقع پر موجود تھا اور وائلنس کر رہے تھے ، ضرور کہہ سکتے ہیں کہ پولیس دیر سے ان دونوں تک پہنچی شواہد جمع کرتے کرتے ہی اتنی دیر لگی ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مقدمہ جعلی ہے،سینئر صحافی عمر چیمہ نے کہاکہ یہ دونوں سائیڈوں کی بقاء کی جنگ ہے، تجزیہ کارمنصور علی خان نے کہا کہ ریاست خود بھی کنفیوژن کا شکا رہے کہ ہم نے نو مئی کو لے کر کس طرح جانا ہے۔سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ علیمہ خان کے گھر کی چادر اور چار دیواری کی بے توقیری کی گئی ۔ ہم میرٹ کے مطابق اپنے کیسز کی سماعت چاہتے ہیں اور اس ملک میں آئین اور قانون کے مطابق ہمارے تمام سول رائٹس کا تحفظ ہوگا اور جوڈیشری اس سب کو انشور کرے گی ہم اپنے بیانیہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آواز اٹھاتے رہیں گے۔ جس طرح یہاں گرفتاریاں کی جارہی ہیں کیا یہ ریاست ماں کی جیسی ہے ۔