• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے سکھر نے بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )این سی سی آئی اے سکھر نے بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق تحصیل تھارو شاہ ضلع نوشہرو فیروز میں چھاپہ مار کر ملزم عاشق احمد ولد شبیر احمد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم خاتون کی نازیبا تصاویر شیئر اور منتقل کرنے کی دھمکیاں دینے میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 26/2025، انکوائری نمبر 213/2025، دفعات 20، 21، 24 پیکا 2016 کے تحت درج کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید