لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں چین کے سفیر سو فیہانگ نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں پاکستان کو دہشت گردی کا شکار قرار دے کر پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا جس سے ہال میں بیٹھے بھارتی سامعین کو سانپ سونگھ گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس 2025 کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت پوری دنیا کی دشمن ہے۔ پوری انسانیت اس کا شکار ہورہی ہے۔ صرف چین یا بھارت ہی نہیں بلکہ درحقیقت پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے۔