• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر روڈ کی مرمت چوبیس گھنٹوں میں شروع کی جائے، کمشنر کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جہانگیر روڈ کی چوبیس گھنٹوں میں مرمت شروع شرو ع کرنے کی ہدایت کر دی ان کا کہنا تھا کہ ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور گڑھے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں ،کمشنر نے پیر کو مختلف ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ بلدیاتی اور ترقیاتی اداروں کے سینئر افسران کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کا جائزہ لیا، جہانگیر روڈ کی حالت کا انہوں نے خاص نوٹس لیا جہاں گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک اور شہریوں کو انتہائی تکلیف کا سامنا ہے، انھوں نے ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر سے کہا کہ وہ جہانگیر روڈ کی مر مت کا کام اگلے چوبیس گھنٹے میں شروع کرنے کے اقدامات کریں،کمشنر نے ضلع جنوبی میں شاہین کمپلیکس، آئی آئی چندریگر روڈ برنس روڈ اردو بازار رنچھور لائن ماڈل کالونی ،قائد آباد، سولجر بازار گرومندر، جہانگیر روڈ مارٹن روڈ جیل چورنگی سمامہ اور یونیورسٹی روڈاور دیگر علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید