• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 20 کارکنان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے بنارس چوک پر تحریک انصاف کے امن مارچ کے دوران اشتعال انگیز تقاریر اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت 20 کارکنان کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے احتجاج کے دوران ریاست مخالف تقاریر و نعرے لگائے ، ملزمان کے پتھراؤ سے اہلکار زخمی جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید