• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق احمد رضا دوسری جماعت کا طالب علم تھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکرجاں بحق ہونے والا 11سالہ احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اوروالدین کا لاڈلہ تھا،متوفی بچہ دوسری جماعت کا طالب علم اور مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا ،حادثے میں کمسن احمد رضا کے جاں بحق ہونے پراہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی،متوفی کی والدہ نے بتایا کہ 19 اگست کو احمدرضا کے والد نے اسے مدرسے بھیج دیا تھا لیکن بارش کی وجہ سے مدرسہ میں چھٹی ہو گئی اور احمد دن بھر گھر میں موجود تھا، شام کو عصر کے وقت احمد گھرگیا تو پھر واپس نہیں لوٹا، ان کا بیٹا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا تھا اور وہ نعتتیں بھی پڑھتا تھا۔ بیٹے کی تین دن بعد لاش ملنے کی اطلاع ملی ،متوفی کی والدہ نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےشہرمیں کھلے مین ہولزکے ڈھکن فوری لگوائے جائیں تاکہ دوبارہ کسی کے لخت جگرکے ساتھ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید