• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبے کے قیام کے مطالبے ہمارے موقف کی جیت ہے، صادق ادریس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما صادق ادریس نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کی متعصبانہ پالیسیوں اور انتظامی امور کی بہتری کیلئے مہاجرقومی موومنٹ کا نئے صوبے کے قیام کے مطالبے کی باز گشت اب ہر جانب سے اٹھنا ہمارے موقف کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ کل تک نئے صوبے کی مخالفت کرنیوالی متحدہ قومی موومنٹ بھی آج نئے صوبوں کے قیام کامطالبہ کررہی ہے،لیکن انکا مطالبہ عوام کے حق یاانکی بہتر ی کیلئے نہیں بلکہ کسی کے حکم کی تکمیل ہے، وہ عوام کو بتائیں کہ وہ کس کی خواہش پرصوبے کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید