• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی، قتل اور منشیات فروشی میں ملوث 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار کر لئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے ڈکیتی ،دوران ڈکیتی قتل اور منشیات فروشی میں ملوث دو خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ( ر) فیضان علی نے پیر کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکس کے علاقے فشریز میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کا سراغ لگالیا گیا ہے جس میں ایک کروڑ 52 لاکھ روپے اور کمپنی کے تیرہ چیکس لوٹے گئے تھے، پولیس نے سڑکوں اور بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کارروائیاں کرتے ہوئےاتحاد ٹاؤن سے ملزم شاہ رخ عرف شہروز جبکہ کورنگی سے ملزم عثمان غنی عرف جانا کو گرفتار، اب تک 20لاکھ روپے کی ریکوری ہوچکی جبکہ دیگر چار ملزمان میں نظرالدین ، صابر احمد ، عادل اور سہیل عرف بنگالی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اس سے قبل فشری میں دو سے تین گوداموں کو بھی لوٹا تھا جس میں ملزمان 12 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے،انہوں نے مزید بتایا کہ 9اگست کو ماڑی پور میں ڈکیتی مزاحمت پر جمیل نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا، جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل برآمد ہوئی اور یہ انکشاف ہوا کہ ایک ملزم پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا، اس کیس میں دو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جنہیں جیل بھیج دیا گیا ہے، تیسری کارروائی سیمنز چورنگی کے قریب اتوار کی رات کو کی گئی جس میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے 21 کلو چرس برآمد کی گئی چوتھی کارروائی میں موچکو چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے کلاشنکوف، پستول سمیت چار ہتھیار اور ایمونیشن برآمد کیا گیا یہ اسلحہ اکبر نامی شخص کو پہنچایا جانا تھا۔ اس کارروائی میں ملزم شہزاد سمیت دو خواتین نصرت اور مختاراں بی بی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید