کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری آگرہ تاج کالونی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعہ میں 18 سالہ محمد طلحہٰ ولد محمد طارق نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے قریب جھگڑے کے دوران پیش آیا ، صدام نامی ملزم نے مقتول کے سر پر گولی ماری اور فرار ہوگیا، علاوہ ازیں سہراب گوٹھ کے علاقے مچھرکالونی میں فائرنگ سے 32 سالہ لال محمد ولد بابا میر زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، لیاری یوسفی مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ عبداللہ ولد عرفان زخمی ہوگیا، گلشن اقبال بلاک 17میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے 25 سالہ عباس ولد اقبال کو زخمی کردیا، ناردرن بائی پاس نزد ایم ڈی کٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45سالہ عبدالجلیل زخمی ہوگیا ۔