کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گونرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنرکے پاس اختیارات نہیں لیکن اللہ کی رضا کے لئے کام کررہا ہوں۔ آج گورنرہاؤس عوامی مرکز بن چکا ہے ، تمام مذہب ، مسالک کی رائے سے اسے چلاتے رہیں گے، 1500ویں جشن ولادت پر ٹکٹ اور سکہ کے اجراءکے لئے گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم کو خط بھی لکھوں گا، امسال بھی گورنرہاؤس میں یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک روزانہ نعت اور قوالی کی محافل منعقد ہوں گی 12ربیع الاول کی تمام محافل کے اخراجات اپنی جیب سے کروں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کے ہمراہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقد اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔