• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانات کا شفاف انعقاد، سرکاری میڈیکل کالجز کے سربراہان RD مقرر

لاہور (جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سنڈیکیٹ کا 91واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پرنسپل سمز پروفیسر زہرا خانم کو بورڈ آف اسٹڈیز میڈیسن کی نئی سربراہ نامزد کر دیا گیا۔ مزید برآں امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے سرکاری میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کو یونیورسٹی کا ریجنل ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اپنے اضلاع میں امتحانات کے ذمہ دار ہوں گے۔ اجلاس مین پرنسپل سمز پروفیسرزہرا خانم بورڈ آف اسٹڈیزمیڈیسن کی نئی سربراہ نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم  ودیگر  نےشرکت کی۔
لاہور سے مزید