• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت، صوبائی بجٹ میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 55 ارب روپے مختص

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی بجٹ میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کو متوازن بنانے کے لیے 80 فی صد فنڈز جاری منصوبوں اور 20 فی صد نئے منصوبوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام (26-2025) کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی فیصلے کیے۔اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ، سیکریٹری وزیرِاعلی رحیم شیخ، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید