• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق جامعہ کراچی کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ ہائی کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق جامعہ کراچی کی فوری سماعت کی درخواست کی سناعت ہوئی۔ جامعہ کراچی کے وکیل سرمد ہانی نے کہا کہ ڈگری کا مسئلہ ہے، عدالت نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، کیس فوری سنا جائے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی ہے، کیس سن کر فیصلہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید