• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے جدت طرازی کے فروغ کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) اسٹیٹ بینک نے جدت طرازی کے فروغ کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکس کے پہلے گروپ کے لیے درخواستیں طلب کرلیں بینک دولت پاکستان نے اپنے ایس بی پی وژن 2028ء کے مطابق اپنے ریگولیٹری سینڈ باکس اقدام کے تحت پہلے گروہ کے موضوعات کا اعلان کردیا ہے۔ اس گروپ کے تحت اسٹیٹ بینک مندرجہ ذیل تین موضوعات کا عملی طور پر احاطہ کرنے والی درخواستوں پر غور کرے گا آنے والی ترسیلات کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل اوپن بینکنگ، اور ۔ تاجروں کی فاصلاتی آن بورڈنگ۔ریگولیٹری سینڈ باکس کا مقصد صارفین کے تحفظ اور مالی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے مالی شعبے میں اختراعات کو فروغ دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید