• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی کا اجلاس، راجن پور تا ڈی آئی خان شاہراہ منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ

آباد(مہتاب حیدر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں اے ڈی بی CAREC ٹرنچ-III (راجن پور-ڈیرہ غازی خان-ڈیرہ اسماعیل خان) منصوبے سمیت بڑے قومی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور شفافیت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے آغاز پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا کہ CAREC ٹرنچز II اور III سے متعلق تفصیلی دستاویزات، جو کمیٹی نے 4 اگست 2025 کو سینیٹ سیکریٹریٹ کے خط کے ذریعے طلب کی تھیں اور گزشتہ اجلاس میں متفقہ طور پر تجویز بھی کی گئی تھیں، تاحال این ایچ اے نے فراہم نہیں کیں۔ این ایچ اے کے سی ای او نے بتایا کہ کچھ سوالات کے جوابات متعلقہ کمپنیوں اور محکموں سے موصول ہونا باقی ہیں، جبکہ کچھ معلومات وزارت مواصلات کو جمع کرا دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید