• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش میں 2 بھائیوں کی کرنٹ سے ہلاکت کے ذمہ دار سی ای او کے الیکٹرک قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ابتدائی رپورٹ میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت کا ذمہ دار سی ای او کے الیکٹرک و دیگر کو قراردیا گیا ہے۔پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کے خلاف درج مقدمہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے لڑکوں کے والد سلطان کی مدعیت میں شاہ فیصل کالونی تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید