• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری اب مفت وائی فائی کی سہولت ملے گی

اسلام آباد (  رانا غلام قادر) وفاقی دارلحکومت  کے شہریوں کیلئے  خوشخبری ،  وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویژن اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کے شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسلام آباد شہر کو فری  وائی فائی سٹی میں تبدیل کردیا جائے گا،ابتدائی طور پر30  اہم تجارتی  مراکز، میٹرو / الیکٹرک فیڈر بس اسٹیشنز، پارکس جیسے  مقامات پر سروس فراہم کی جا ئے گی۔ اس   بات کافیصلہ  چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں  اہم اجلاس  میں  ہوا۔
اہم خبریں سے مزید