• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے کسٹمز سروس کے 49 ویں سی ٹی پی افسران کی حتمی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس (PCS) کے 49ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے افسران کی حتمی انٹر سی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے، یہ نوٹیفکیشن افسران کی سینیارٹی حتمی طور پر طے کرنے اور آئندہ پروموشن و دیگر سروس معاملات میں شفافیت برقرار رکھنے کے مقصد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 8 مئی 2025 کو عبوری سینیارٹی لسٹ جاری کی گئی تھی اور افسران کو ہدایت دی گئی تھی کہ اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ بیس دن کے اندر دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنی نمائندگی جمع کرائے۔
اہم خبریں سے مزید