• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ علیل، اسپتال داخل، وزیراعلیٰ سندھ نے عیادت و مزاج پرسی کی

سکھر (بیورو رپورٹ) بزرگ سیاستدان و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ علیل ہوگئے، وزیر اعلی سندھ نے عیادت و مزاج پرسی کی، معالجین سے معلومات بھی لیں. سید ہاؤس سکھر سے جاری بیان کے مطابق طبیعت ناسازی کی بناء پر سید خورشید احمد شاہ کو گزشتہ شب این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ اسپتال پہنچ کر سید خورشید شاہ سے عیادت کی، ان کے فرزند سید فرخ احمد شاہ اور اسپتال کے ڈاکٹرز سے علاج و معالجہ سے متعلق سوال و جواب بھی کئے.۔
اہم خبریں سے مزید